• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی دلت ہاکی پلیئر تعصب کا شکار، گھر کے باہر ہنگامہ آرائی

نئی دہلی (جنگ نیوز) اولمپکس ہاکی میں بھارت کیلئے پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والی دلت خاتون پلیئر وندنا کتاریہ بھی ذات پات کا شکار ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیمی فائنل میں ارجنٹائن سے شکست کے بعد دو ’اونچی ذات‘ کے مردوں نے ہردوار میں وندنا کے گھر کے باہر پٹاخے پھوڑے اور ان کے خاندان کو نسلی تعصب کا نشانہ بنایا۔ وندنا کے خاندان کے مطابق یہ افراد ان کے گھر باہر چیخ چیخ کر کہتے رہے کہ سیمی فائنل میں ہار کی وجہ ٹیم میں بہت ساری دلت کھلاڑیوں کی موجودگی ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس کی مذمت کی جارہی ہے تاہم پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی ۔

تازہ ترین