• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی جیت، پاکستانی ہاکی کھلاڑی بھی خوش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق ہاکی اولمپئنز نے اولمپکس میں بھارت کے برانز میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایشیا میں اس کھیل کی بحالی میں مدد ملے گی۔ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ بھارت نے اپنے ہاکی ڈھانچے میں جو تبدیلی کی اس سے انہیں فائدہ ہوا ہے حکومتی سطح پر اس کھیل پر بہت زیاد توجہ دی جارہی ہے، ہم اپنی ٹیم کو واپس بہتر پوزیشن پر لانے کی مثبت کوشش کررہے ہیں۔ سابق کپتان سمیع اللہ ، حسن سردار ، اصلاح الدین ، اولمپئن سلیم ناظم نے بھی مبارکباد دی ہے۔

تازہ ترین