• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، صدر مملکت

مظفرآباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کی خوشحالی کی خاطر پاکستان کی جانب اپنا مخاصمانہ اور ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ ترک کر دے ‘ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ بھارت نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تصفیہ طلب تنازعات کے حل کی بجائے کشیدگی جاری رکھی تو اسے غربت اور پسماندگی جیسے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کو دبائو میں لا سکتا ہے تو وہ بہت بڑی غلطی فہمی میں مبتلا ہے، کشمیر پر ہمارا موقف تبدیل نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزادجموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ میں مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثناءوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت غیرقانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے کا استحکام تباہ کررہا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنے تک آواز بلند کرتا رہوں گا، پاکستان بھرپور طریقے سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گااور انشا اللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔ جمعرات کو اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ آج بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ ان دو سالوں میں دنیا نے بھارتی غیرقانونی زیر تسلط کشمیر میں بھارت کی قابض افواج کا غیر معمولی ظلم و بربریت دیکھ لیا ہے۔

تازہ ترین