لاہور(نمائندہ جنگ )محکمہ خزانہ کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان میں لینڈ ایکو زیشن کلکٹر پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ ملتان کی جانب سے ریونیو ڈپازٹ میں 25 کروڑ روپے کا فراڈ پکڑا گیا ہے۔
فراڈ کا انکشاف ریونیو ڈپازٹ میں جعلی واؤچرز کی نشاندہی سے ہوا جسے محکمہ خزانہ پنجاب کے مانیٹرنگ یونٹ کی انسپکشن ٹیم نے بے نقاب کیا۔ فراڈ میں ملوث شخص ملک سے باہر فرار ہونے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اسے محکمہ اینٹی کرپشن ملتان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔