• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن قومی اسمبلی شنیلا روت کی جانب سے رحیم یار خان مندر پر حملہ کی مذمت

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروت نے رحیم یار خان کے گاؤں بھونگ میں واقع مندر سدھی ونایک پر ہونیوالے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملوں سے مذہبی ہم آہنگی کیلئے کی جانے والی حکومتی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ اپنے بیان میں شنیلا روت کا کہنا تھا کہ ہندو مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ہمیشہ پرامن رہتے ہیں ، چند مٹھی بھر عناصر کی جانب سے ہندوؤں کے مذہبی مقامات پر حملے کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین