عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما عبیداللّٰہ کاسی کے قتل کے خلاف شہر کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
کوئٹہ شہر کے وسطی سمیت مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز اور دوکانیں بند جبکہ بعض مقامات پر کھلی ہیں، شہر میں سبزی، گوشت، دودھ دہی کی دوکانیں، میڈیکل اسٹور، پٹرول پمپ اور بینک کھلے ہیں۔
شہر کوئٹہ میں کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے حکومتی فیصلے کے تحت لاک ڈاؤن بھی کیا جا رہا ہے، کوئٹہ میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے تحت جمعہ کے روز کاروباری مراکز اور دوکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اے این پی رہنما عبیداللّٰہ کاسی کو اغواء برائے تاوان کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، لاش گزشتہ روز پشین سے ملی تھی۔