معروف اداکارہ نور بخاری اپنے شوہر عون چوہدری کےحق میں سامنے آگئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور کے عہدے سے عون چوہدری کے مستعفیٰ ہونے پر نور بخاری نے اپنے شوہر کے حق میں بیان دے دیا۔
انہوں نے کہاکہ اقتدار کو ٹھوکر مارنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
نور بخاری نے مزید کہاکہ ہمیشہ بادشاہی صرف اللہ کی ہے اور رہے گی۔
عون چوہدری وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ طلب کیے جانے پر مستعفی ہوگئے ہیں۔
ان پر اراکین اسمبلی میں پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ کےلیے لابنگ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اسی تناظر میں عون چوہدری کو آج ایوان وزیراعلیٰ لاہور طلب کیا تھا۔
عثمان بزدار کی طرف سے ملاقات میں استعفیٰ طلب کیے جانے پر عون چوہدری نے اپنا تحریری استعفیٰ انہیں پیش کردیا۔