پاکستان کے مقبول اداکار ہمایوں سعید نے گلوکار شہزاد رائے کے نئے گانے کی کھل کر تعریف کی۔
ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہزاد رائے کے اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے گانے کو اپنے تعریفی کلمات کے ساتھ آگے بڑھا دیا ہے۔
مقبول اداکار نے گانے کے الفاظ، دھن اور اس میں دیے گئے طاقتور پیغام کی بھرپور تعریف کی۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ سوچنے پر مجبور کرنے والا کلام اور زبردست دھن، جس نے دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، یہ بہت ہی پراثر پیغام ہے۔
شہزاد رائے نے ’اب صرف آنسو اور بے قرار کافی نہیں۔ آج زمانے کو بتادو کہ تم پر ظلم ہورہا ہے‘ کے پیغام کے ساتھ گانے کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔
بچوں پر دنیا بھر میں ہورہے مظالم کے خلاف شہزاد رائے نے اپنے گانے کے ذریعے بھرپور آواز اٹھائی ہے۔
گانے کو کشمیر، فلسطین، بچوں کے تحفظ،آزادی صحافت اور فیض احمد فیض کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
شہزاد رائے کا دنیا بھر میں بچوں پر مظالم کے خلاف یہ گیت تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔