ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ایک بار پھر وفاق میں عہدہ دیئے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی کے عہدے سے آج مستعفی ہونے والی فردوس اعوان اب وفاق میں اہم ذمے داری ادا کریں گی۔
ذرائع کے مطابق وفاق میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ محکمہ بہبود آبادی میں وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گی۔
وزیراعظم عمران خان کے ساتھ فردوس اعوان اس سے قبل وفاق میں وزارت اطلاعات میں معاون خصوصی کی ذمے داریاں نبھا چکی ہیں۔