وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا پہلا بیانیہ تھا کہ نواز شریف بیمار ہیں، مرنے لگے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ بیماری کے بعد ن لیگ کا بیانیہ آیا، بیرون ملک علاج نہ ہوا تو وہ مر جائیں گے۔
شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی بتایا گیا کہ ان کا سخت علاج چل رہا ہے، پھر بیانیہ آیا کہ کورونا کی وجہ سے علاج رک گیا ہے۔