• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی 106سالہ خاتون نے کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کو شکست دے دی

کراچی کی 106سالہ خاتون نے کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کو شکست دے دی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کا کہنا ہے کہ لیاری جنرل اسپتال میں کورونا وارڈ میں زیرعلاج 106 سال کی عمر کی خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو مکمل علاج کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

ایم ایس لیاری جنرل اسپتال نے کہا کہ اسپتال سے جاتے وقت خاتون کی 106ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال سے 5 سال کے بچے کو بھی ڈیلٹا ویرینٹ سے صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کیا گیا۔

تازہ ترین