• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیت اللّٰہ خامنہ ای پر ممکنہ قاتلانہ حملے پر بات بھی نہیں کرنا چاہتا: پیوٹن

روسی صدر ولاد میر پیوٹن—فائل فوٹو
روسی صدر ولاد میر پیوٹن—فائل فوٹو

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر پر اسرائیل یا امریکا کی جانب سے ممکنہ قاتلانہ حملے پر بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بین الاقوامی صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے خلاف اسرائیل یا امریکا کی جانب سے قاتلانہ حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا، ’بہتر یہ ہوگا کہ یہ صورتحال کا سیاسی حل نکالا جائے۔‘

پیوٹن نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ میں تو اس سوال کا جواب بھی دینا نہیں چاہوں گا۔

گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ موجودہ تنازعہ رجیم کی تبدیلی کی طرف جائے گا، جبکہ اسرائیل جنگ میں ایران کی سینئر فوجی قیادت اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل ایران میں اب تک 585 افراد کو شہید کرچکا ہے جس میں 239 شہری شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید