ٹوکیو (جنگ نیوز) ترک والی بال کھلاڑی زہرہ گونیش اولمپکس میں اپنی ٹیم کو جیت تو نہ دلاسکیں لیکن انہوں نے دنیا بھر میں پرستاروں کے دل جیت لیے۔ ان کا نام ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ ان کے کھیل کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کے بھی چرچے ہیں۔ انہیں سوشل میڈیا پر شادی کے پیغامات بھی دیے جارہے ہیں۔ 22 سالہ زہرہ نے 2018 میں پہلی مرتبہ ترکی کی طرف سے بین الاقوامی والی بال میچ کھیلا تھا۔ وہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں اور انسٹاگرام پر ہی 10 لاکھ سے زائد چاہنے والے رکھتی ہیں۔