• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس احمد علی شیخ کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تقرری پر غور کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منگل کو طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان ،جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ،جسٹس احمد علی شیخ کی سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تقرری پر غور کے لئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 10اگست کو طلب کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے سینارٹی میں پانچویں نمبر پر آنے والے جج محمد علی مظہر کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے پر غور کرنے کے خلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر ملک گیر ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کے بعد جوڈیشل کمیشن نے28جولائی کوجسٹس محمد علی مظہر کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی سفارش کے ساتھ ساتھ چیف جسٹس ، احمد علی شیخ کی بھی بطور ایڈہاک جج ،سپریم کورٹ میں تقرری پر غورکرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

تازہ ترین