• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن 9/11 کی تحقیقاتی دستاویز جاری کریں، امریکیوں کا مطالبہ

سیکڑوں امریکیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن نائن الیون کی تحقیقاتی دستاویز جاری کریں۔

نائن الیون کے واقعے کے متاثرین کے اہلِ خانہ کی جانب سے امریکی صدر سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ نائن الیون کے ذمے داروں کے تعین تک صدر بائیڈن یادگاری تقریب سے دور رہیں۔

واضح رہے کہ اگلے ماہ ستمبر میں نائن الیون کی 20 ویں برسی منائی جائے گی اور اسی روز اس واقعے کی یادگاری تقریب بھی منعقد ہو گی۔

امریکی شہریوں کی جانب سے یہ مطالبہ امریکا کی جانب سے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین