• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا شیر ارشد جیت کر آئے گا، ارشد ندیم کی والدہ

ٹوکیو اولمپکس کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے والے جیولن تھرور ارشد ندیم پاکستان کے لیے میڈل کی امید قرار دیئے جا رہے ہیں، ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا شیر ارشد جیت کر آئے گا۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ  مسلسل دعا کر رہی ہوں، اللہ پر یقین ہے، ارشد ضرور جیتے گا۔

والدہ ارشد ندیم نے کہا کہ میرا دل بہت خوش ہے، ساری قوم کی دعائیں ساتھ ہیں، میرے بیٹے نے بہت محنت کی ہے، ان شاء اللہ کامیاب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی تک دعا کرتی رہوں گی، دعا ہےارشد ندیم میڈل لے کر گھر آئے۔

والدہ ارشد ندیم نے کہا کہ ارشد پاکستان کا جھنڈہ بلند کرے گا۔

تازہ ترین