ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ اُنہیں اُمید ہے کہ آئندہ مقابلوں میں ارشد ندیم ضرور پاکستان کے لیے میڈل جیت کر لائیں گے۔
میاں چنوں میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں اُن کا بیٹا میڈل تو نہیں جیت سکا لیکن اُس نے عوام کے دل جیت لیے۔
پاکستان کی جانب سے جیولین تھرور کے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ٹوکیو اولمپکس میں میڈل تو نہ جیت سکے لیکن قوم کے دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔
بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اولمپکس کے جولین تھرو مقابلے کے فائنل میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ کی پہلی باری میں 82 اعشاریہ 91 میٹر کی تھرو کی جبکہ فائنل راؤنڈ کی پہلی باری میں بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوئی، ٹاپ آٹھ کی پہلی تھرو کے بعد ارشد ندیم دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
پہلے تھرو میں بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی تھرو 87 اعشاریہ تین میٹر تک گئی، رومانیہ کے الیگزینڈو نوواک نے 77 اعشاریہ 3 میٹر کا پھینکا، جمہوریہ چیک کے ایتھلٹ ویزلی نے 79 اعشاریہ 73 میٹر کا پھینکا، جرمنی کے جولیان ویبر نے 85 اعشاریہ 30 میٹر کا پھینکا۔
بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم 82 اعشاریہ 40 کا تھرو پھینک کر چوتھے نمبر پر رہے۔
بھارت کے نیرج کمار کی دوسری تھرو 87 اعشاریہ 58میٹر تک گئی، رومانیہ کے الیگزینڈر نوواک کی دوسری تھرو 79 اعشاریہ 29 میٹر تک گئی۔
پاکستان کے ارشد ندیم دوسری باری میں فاؤل کرگئے، ارشد ندیم دوسری باری میں تھرو کرتے ہوئے اوور اسٹیپ کرگئے، پہلے راؤنڈ کی دو باریوں کے بعد ارشد ندیم چھٹے نمبر پر تھے ۔
پہلےراؤنڈ کی تیسری باری میں بھارت کے نیرج چوپڑا کی تھرو 76 اعشاریہ 79 میٹر تک گئی، تیسری تھرو میں 84 اعشاریہ 62 تک گئی، ارشد ندیم تیسری تھرو کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے تھے۔