پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں فرق کی وجہ سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کے حوالے سے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ دنیا بھر میں ایک مثبت تاثر چھوڑ رہی ہے، کرکٹ ایک بڑا پلیٹ فارم ہے، جس سے کشمیر کاز کو تقویت ملے گی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ کے پی ایل خوبصورت علاقے میں ہو رہی ہیں جہاں ندیاں ہیں، کشمیر پریمیئر لیگ سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں آزادانہ ووٹنگ ہوئی، اب آزادانہ کرکٹ ہو رہی ہے۔