• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: کورونا SOPs کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں گراں فروشی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملتان میں کریک ڈاؤن کے دوران 7 ہوٹل اور دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔

ضلع میں 478 دکانوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے  3 اسٹورز سیل کر دیئے گئے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق گراں فروشی میں ملوث دکانداروں کو ایک لاکھ 35 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 455 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 68 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 148 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 09 فیصد ہو گئی۔

تازہ ترین