وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی وزیر اسد عمر اور ان کی ٹیم پر مشتمل این سی اوسی کے 500 دن مکمل ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کے حوالے سے قومی یکجہتی پیدا کی ہے۔
فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ بہترین فیصلہ سازی کورونا وائرس کی وباء کے اثرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوئی۔