• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید سے چینی سفیر کی ملاقات، داسو واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وزیر داخلہ شیخ رشید سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی،جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پربات چیت جاری ہے ۔ فریقین نے تحقیقات کو جلدمکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو فُول پروف بنایا جائے گا۔سی پیک منصوبہ کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دینگے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ چینی سفیر نے ہا کہ پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہیں۔ انہوں نے چینی شہریوں کو سہولیات دینے پر وزیرداخلہ سے اظہار تشکر بھی کیا۔

تازہ ترین