• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، پولیس موبائل دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، گاڑی کو جزوی نقصان

مردان ( نامہ نگار ) بخشالی روڈ پر چورہ پل کے قریب پولیس موبائل کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام ہوگئی تاہم دھماکے سے موبائل کو جزوی نقصان پہنچا ،ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تھانہ چورہ کی پولیس نفری گشت ختم ہونے پر موبائل وین کے ذریعے بخشالی سے واپس تھانے جارہی تھی کہ تھانے سے تقریبا پانچ سو میٹر کے فاصلے پر چورہ پل کے کنارے پر پہنچتے ہی پہلے سے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم موبائل کو جزوی نقصان پہنچا پولیس رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد پولیس موبائل کو نفری سمیت اڑانے کے لئے رکھا گیا تھا پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تازہ ترین