ملتان(سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ نے کنٹونمنٹ بورڈ ملتان اور بہاولپور کے الیکشن کے حوالےسے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بورڈ اور پارٹی کے مخلص کارکنان کی مشاورت سے امیدواروں کا ٹکٹ جاری کیے جائیں ،اجلاس میں ملتان اور بہاولپور کے سٹی عہدیداران سید بابر شاہ،شہباز قریشی،سٹی عبدالمجید گجر،قیوم اعظم،خرم خان ریحان جاوید، ظہیر اعوان،شکیل خان،عمر خان بابر،طاہر جانباز اور جنوبی پنجاب کے عہدیدران ایڈیشنل جنرل سیکٹری جنوبی پنجاب سکندر خان بھنڈیرا،میڈیا کوآرڈینٹر جنوبی پنجاب مرزا مدثر بیگ،سلمان گاگرہ نے شرکت کی۔