• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمشید دستی کے بھائی کی تدفین، قتل کا مقدمہ درج


پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کے قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی میں 2 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ مقتول مشتاق دستی کے بیٹے محمد ناصر علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق صفدر شاہ کی ایماء پر اس کے بیٹے احمد شاہ نے پنچائیت کے دوران مشتاق دستی کو قتل کیا۔

دوسری جانب مقتول مشتاق دستی کی نمازجنازہ فرید کالونی میں ادا کی گئی اور  آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔

تازہ ترین