وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ داسو واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، اعلان وزیرخارجہ کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک میں کسی صورت رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک میں کسی رکاوٹ کو کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا، قوم سی پیک کے ساتھ کھڑی ہے، قوم کشمیر کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے، سی پیک اور کشمیر کے لیے قوم یک زبان ہے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ ملکی سلامتی کیخلاف بھارت، اسرائیل اور این ڈی ایس کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے، بھارت اور اسرائیل ہمارے امن کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے پیچھے، اسرائیل، بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان این ڈی ایس ہیں۔