لیویز نے پاک ایران سرحد پر 200 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔
لیویز حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد تفتان سے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق ایرانی حکام نے ان پاکستانی باشندوں کو تفتان راہداری گیٹ پر لیویز حکام کے حوالے کیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جاناچاہتے تھے۔
ایرانی حکام نے انہیں سرحد پار کرنے پر گرفتار کرکے پاکستانی فورسز کے حوالے کردیا۔