• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان، موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 کسٹم اہلکار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ ) ڈیرہ درابن روڈ پرکلاچی موڑ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے3کسٹم اہلکار جاں بحق ہوگئے، درابن روڈ پرکلاچی موڑ کے قریب کسٹم موبائل ٹیم پرمعمول کے گشت کے دوران 2 موٹر سائیکل سواروں نے دھاوا بول دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے افسوسناک واقعہ میں 2موٹر سائیکلوںپر سوارنامعلوم دہشتگردوں نے ڈیرہ درابن روڈ پرکلاچی موڑ کے قریب کسٹم موبائل ٹیم پر اس وقت دھا وا بولا جب کسٹم اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کسٹم اہلکارفاروق جان ولد سخی جان سکنہ شادی خیل ضلع ٹانک اورفہد بشیر ولد بصیرالدین سکنہ کرک موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ وقاص خان شدید زخمی ہوا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ڈیرہ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقہ کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق اہلکاروں کی میتوں کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا۔

تازہ ترین