کراچی (اسٹاف رپورٹر )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات میں سابق میئر کراچی وسیم اختر کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایس ایس پی کے ذریعے گواہان کو نوٹسز جاری کردیئے، وسیم اختر کے وکیل نے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست میں موقف دیا کہ وسیم اختر کورونا کے باعث قرنطینہ میں ہیں عدالت نے سماعت 4ستمبر تک ملتوی کردی۔