• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا کی شدّت کے باوجود کیمبرج امتحانات کا آغاز


ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے باوجود کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں، کیمبرج طلبہ کو اکتوبر، نومبر کے امتحانات کیلئےاضافی فیس نہیں دینی ہوگی۔

شفقت محمود نے کہا کہ کیمبرج سے کہا ہے اے لیولز کے باقی امتحانات کیلئے13مہینےکی شرط پر نظرثانی کرے،کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کو مدنظر رکھے، امید ہے اس بارے میں جلد ہی مثبت فیصلہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آج امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں امتحانات کا فیصلہ بچوں کے مستقبل کیلئےکیا، برٹش کونسل ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی۔

شفقت محمود نے امتحانی مراکز کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  امتحان کے دوران کورونا سے بچاؤ کی تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔

اس سے قبل پرو گرام ’نیا پاکستان‘ میں انہوں نے بتایا تھا کہ کیمبرج کے امتحانات وزرائے صحت کے کہنے پر کرارہے ہیں، وزراء صحت کے مطابق کیمبرج میں محدود طلبہ ہیں اس لیے امتحانات ہو سکتے ہیں۔


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیمبرج نے پاکستان سے کہہ دیا ہےاسکول اسسمنٹ گریڈز نہیں ہوں گے، امتحانات کرانے لازم ہیں۔

تازہ ترین