فرانس میں غیر قانونی طور پر مقیم 10 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا گیا جو اسلام آباد پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی مقیم پاکستانیوں کو براستہ بحرین اسلام آباد منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بے دخل کیے گئے تمام افراد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔
ایف آئی اے نے تفتیش کے بعد تمام افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔