• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کی تیاریاں شروع

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاریاں شروع کردیں، کھلاڑیوں نے کویڈ 19 ٹیسٹنگ کی رپورٹس کلئیر آنے کے بعد جمیکا میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔

بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں اب قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا امتحان ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں شامل تمام افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹس کلیئر آئی ہیں، جس کے بعد کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں ٹیسٹ کی تیاری شروع کر دی۔

ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے فائنل کمبی نیشن پر بھی غور شروع کر دیا ہے، لیکن ابھی اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ پہلے ٹیسٹ میں ایک اسپینر کھلایا جائے یا دو کو موقع دیا جائے۔ 

اسی طرح اس بات کا بھی فیصلہ نہیں ہوسکا کہ بولنگ اٹیک میں تین فاسٹ بولر شامل کیے جائیں یا چار۔

البتہ بیٹنگ لائن اپ میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم اور محمد رضوان کی شمولیت یقینی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے جمیکا میں شروع ہوگا۔

تازہ ترین