• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان میں 8 سالہ بچے پر توہین رسالتؐ کا مقدمہ درج نہیں ہوا، برطانوی اخبار کی خبر درست نہیں، طاہر اشرفی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ رحیم یا ر خان میں 8 سا لہ بچے پر توہین نا موس رسا لت کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا- توہین مقدس مقام اور تو ہین نا موس رسا لتؐ میں بہت بڑا فر ق ہے- بچے پر مقد مہ درج کر نیوالے پو لیس ملازمین اور مند رپر حملہ کر نے والے کے خلاف قا نونی ایکشن لیا گیا ہے 73 افراد گر فتار ہیں۔برطانوی اخبار گا رڈ ین نے درست خبر شا ئع نہیں کی ہے۔ گزشتہ روز یہاں سے جاری بیان میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ رحیم یا ر خان صاد ق آ باد میں 8سا لہ بچے پر توہین نا موس رسا لتؐ کا مقدمہ درج نہیں ہواہے توہین مقدس مقام کا پر چہ درج کیا گیا جو کہ نہیں ہو نا چا ہے تھا- اس طرح کے مقدمہ کا اندراج پا کستا ن کی بد نا می کا سبب بنتا ہے۔

تازہ ترین