اسلام آباد ( طارق بٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی حکومت نے سی پیک کے تحت نہ صرف 29 ارب ڈالرز مالیت کے منصوبے متعارف کرائے بلکہ انہیں مکمل بھی کرائے ۔ موجودہ حکومت کی مایوس کن کارکردگی کے تناظر میں انہیں مکمل بھی کرائے۔ وہ اپنی سابقہ اور موجودہ حکومت کی کارکردگی کا موازنہ کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت سی پیک کے تحت کوئی نیا منصوبہ لے کر نہیں آئی بلکہ جاری میگا پروجیکٹس پر کام کی رفتار سست کر دی گئی ۔اس نمائندے کے ساتھ بات چیت میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت کی بہتر کارکردگی کی وجہ اس کا سیاسی عزم اور پروجیکٹس کی اونر شپ تھی ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں پاک چین جوائنٹ کوآرڈینیشن کمین کے سات اجلاس ہوئے جبکہ موجودہ حکومت نے اب تک صرف دو اجلاس ہی کئے ۔