• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی الجیریا میں جنگلات میں لگی آگ سے 42 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 25 فوجی اور 17شہری شامل ہیں جبکہ فوج کو متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی مدد کے لئے بھیجا گیا تھا۔

الجیریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 17 صوبوں میں 100 سے زائد مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔

آگ نے جنگلات کے قریبی دیہات کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق الجیریا میں بلند درجہ حرارت اور شدید گرمی ریکارڈ کی گئی ہے جو جنگلات میں آگ لگنے کا سبب بنی ہے۔

جنگلات میں لگنے والی آگ نے حالیہ دنوں میں کئی ممالک میں تباہی مچا ئی ہے جن میں ترکی ، یونان ، لبنان اور قبرص شامل ہیں۔

تازہ ترین