کراچی(جنگ نیوز)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کراچی نے نادرا حکام کی تحریری شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا التتمش حسین اور ایرانی شہری نبی بخش کے خلاف مقدمہ نمبر 101/2021درج کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا التمش حسین کو گرفتار کرلیا۔ شکایت میں تحریر کیاگیاہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا التتمش حسین کی معاونت اور ملی بھگت سے ایرانی شہری نبی بخش نے جعلی دستی (NIC ) کی بنیاد پر دھوکا دہی سے اپنے نادرا رجسٹریشن فارم پر جعلی کارروائی کی اور پاکستانی کمپیوٹرائزڈ CNIC حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ ملزم نبی بخش ایرانی شہریت کے ساتھ ایرانی پاسپورٹ بھی رکھتا ہے۔