• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM اجلاس، سارا زور منصفانہ اور شفاف انتخابات پر ہوگا، یکطرفہ اصلاحات مسترد، مولانا فضل الرحمٰن

سارا زور منصفانہ اور شفاف انتخابات پر ہوگا،  مولانا فضل الرحمٰن


اسلام آباد (نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسیاں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سنگین داخلی اور خارجی خطرات سے دوچار اور بدترین عالمی تنہائی کا شکار ہے، حالات کیوں چھپائے جارہے ہیں، پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے، ہمارا سارا زور منصفانہ اور شفاف انتخابات پر ہوگا، حکومت کی یکطرفہ اصلاحات مسترد کرتے ہیں، ای وی ایم دھاندلی کا طریقہ ہے، تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور اپنے دائرہ اختیار سے باہر کردار ختم کر دیں، حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے، پی ڈی ایم 29 اگست کو کراچی میں پاور شو کریگی، ملک میں آئینی حکمرانی مفقود ہے، نیب اور ایف آئی اے سیاسی چکے ہیں اور اپوزیشن کیخلاف استعمال ہو رہے ہیں، میڈیا بدترین حالات کا شکار ہے اور صحافیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں تمام جماعتوں کے قائدین، نواز شریف اور مریم نواز نے ویڈیو لنک کےذریعے شرکت کی۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ افغانستان میں رونما صورت حال پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو بیٹھنے کی اجازت دینے سے انکار سے ملک کا مفاد ہی تباہ نہیں ہوا بلکہ ملک کے وقار کو بھی تباہ کیا گیا۔ افغان مسئلے کا حل فریقین کے باہمی مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل ہے۔

تازہ ترین