سیہون شریف (نامہ نگار) سندھ حکومت کے احکامات پر مزار قلندر مکمل بند ہونے کے باوجود بھی پولیس من پسند افراد کو زیارت کرانے لگی۔
درگاہ قلندر لعل شہباز پر سیکورٹی کیلئے مامور پولیس اہلکار زائرین سے مبینہ طور پر پیسے وصول کرکے زیارت کرانے لگے۔
زائرین سے فی آدمی 3 سے 5 ہزار روپے کی وصولی کی جارہی ہے، من پسند افراد کو مزار قلندر پر زیارت کرائی جارہی ہے، عام زائرین کیلئے مزار قلندر بند ہے مگر یہاں پر دہرا معیار ہے، زائرین نے بتایا ہے کہ پولیس پیسے وصول کرکے زیارت کروا رہی ہے،
وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ ، آئی جی سندھ پولیس مزار قلندر پر من پسند افراد سے پولیس کی جانب سے پیسے وصول کرکے زیارت کرانے کا نوٹس لیں، دوسری طرف سیہون شریف کی عوام نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مزار قلندر لعل شھباز کو عام زائرین کیلئے کھول دیا جائے۔