وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی، افغان سفیر کی بیٹی کا بیان میڈیا وار کا حصہ ہے، پاکستان کو موردِ الزام نہ ٹھہرائیں، ہمارے پاس سارے ثبوت موجود ہیں پھرکسی کو گلہ نہیں ہونا چاہئے.
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ای سی ایل پر ہیں، انہوں نے نام نکالنے کی کوئی درخواست نہیں دی۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ڈیم ای ٹائیں ٹائیں فش ہے، بھارت نے ہمارے خلاف میڈیا وار چلائی ہوئی ہے، الیکشن وقت پر ہوں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پنجاب میں عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے، پنجاب حکومت کے ساتھ ہوتا ہے، اپوزیشن کے ساتھ نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس اور این سی او سی کے ایجنڈے کے تحت پاک افغان بارڈر بند ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ ہے، کوئی افغان مہاجر وہاں سے یہاں نہیں آ رہے، افغان مہاجر ترکی اور دیگر ملکوں کا رخ کر رہے ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی لڑکی کے حوالے سے کہا کہ نور مقدم کے قتل کے کیس میں قاتل کی فرانزک رپورٹ مل گئی ہے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس انجمن ستائشِ باہمی کی میٹنگ تھی، افغانستان سے متعلق پی ڈی ایم نے جو بیان دیا ہے عمران خان کا بھی وہی بیانیہ ہے۔