• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کےافسران اور ملازمین سے آمدن و اثاثوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ نے اپنے افسران اور ملازمین سے آمدن و اثاثوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں ،عدالت عظمیٰ نے اپنے تمام افسران اور ملازمین کو آمدن و اثاثوں سے متعلق تفصیلات 15 اگست 2021 ء تک جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو رجسٹرار سپریم کورٹ آفس سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمی کا تمام عملہ سربمہر لفافے میں اپنی آمدن و اثاثوں کے مکمل کوائف 15 اگست تک جمع کرائیں ،آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والوں کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین