• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم قتل، موقع پر موجود ایک اور ملزم گرفتار


اسلام آباد پولیس نے سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس کے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، واقعے میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم جان محمد ملزم ظاہر جعفر کے گھر پر مالی تھا، وہ قتل کے روز موقع پر موجود بھی تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم جان محمد نور مقدم کے قتل کے واقعے کے بعد مانسہرہ فرار ہوگیا تھا تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم جان محمد سے سابق سفیر کی بیٹی کے قتل کے حوالے سے مزید اہم معلومات لے لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم جان محمد کو نور مقدم کے قتل کے الزام میں نامزد کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر نے قتل کے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

ملزم کے والد ساڑھے تین گھنٹے اپنے بااثر دوستوں سے قتل کے معاملے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لئے درخواست کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں موجود ذاکر نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ ان کے اسلام آباد والے گھر میں چوری ہوگئی ہے، ڈکیتوں نے ان کے بیٹے ظاہر جعفر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، پینٹنگز اور قیمتی زیورات بھی لے گئے۔

تازہ ترین