• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور وسان کی ملکی سیاست سے متعلق نئی پیشگوئیاں

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے امور زراعت منظور حسین وسان نے ملکی سیاست سے متعلق نئی پیشگوئیاں کردیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے نواز شریف کی عدم واپسی، عمران خان کی شہرت میں کمی اور آئندہ سال انتخابات سمیت کئی بڑی پیشگوئیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ سال 2022 تک نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے تاہم آئندہ الیکشن میں اصل مقابلہ ن لیگ اور پی پی کے درمیان ہوگا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ مجھے عمران خان کی شہرت کم ہوتی نظر آرہی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین جس تیزی سے حکومت میں آئے، وہ اسی تیزی سے واپس جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2022 کے آخر میں ملک میں عام انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں، جو اگست، ستمبر یا اکتوبر میں ہوسکتے ہیں۔

منظور وسان نے یہ بھی کہا کہ ملک میں شفاف اور آزادانہ انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی جیتے گی، آئندہ انتخابات میں مقابلہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل بچوں کا ہے، جو بچے کام کررہے ہیں وہ ہم نہیں کرسکیں گے، مولانا فضل الرحمن صاحب اور ہم اب آرام کریں گے اور بچے آگے آئیں گے۔

تازہ ترین