نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ آگیا، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر نے قتل کے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
ملزم کے والد ساڑھے تین گھنٹے اپنے با اثر دوستوں سے قتل کے معاملے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لئے درخواست کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں موجود ذاکر نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ ان کے اسلام آباد والے گھر میں چوری ہوگئی ہے، ڈکیتوں نے ان کے بیٹے ظاہر جعفر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، پینٹنگز اور قیمتی زیورات بھی لے گئے۔
ظاہر جعفر کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے نے ایک ڈکیت کو قتل کردیا ہے، قتل کے معاملے سے کیسے جان چھڑائیں؟۔
ہائی پروفائل نور مقدم قتل کیس میں تفتیش کاروں کی توجہ ذاکر جعفر پر مرکوز ہوگئی ہے۔