وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ دنیا افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں معید یوسف نے کہا کہ پاکستان افغان جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ دنیا کو افغان حکومت سے سوال کرنا چاہیے کہ اربوں ڈالر کہاں گئے؟
مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ پاکستان افغان حکومت کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں ہے، وزیراعظم نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغان تنازع کا صرف سیاسی حل ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کابل حکومت کے سیکیورٹی انفراسٹرکچر کا غیر فعال ہونے کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے، دنیا افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔
ڈاکٹر معید یوسف نے یہ بھی کہا کہ کابل حکومت کو ٹوئٹر پر پاکستان مخالف مہم چلانے کی بجائے لڑنے پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ افغان ہمارے بھائی بہن ہے مگر پاکستان مزید افغان مہاجرین نہیں لے سکتا، بھارت افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔