• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری قتل، راولپنڈی اسلام آباد میں لاکھوں کی چوریاں

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،راہ زنی ،نقب زنی ،چوری اور خیانت مجرمانہ کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ ایک کار اور 21موٹرسائیکلوں اڑا لیے گئےجب کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شہری کو گھر کے اند ر گولی مار کر قتل کردیاگیا۔ خونی ڈکیتی کی واردات تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں ہوئی ،پولیس کو لطیف نے بتایاکہ گھر موجود تھے کہ دو مسلح افراد داخل ہوئے ایک کو میں نے گرالیاشور سن کر بھائی نصیر کمرے سے باہر آیاتو دوسرے ڈاکوئو ںنے بھائی کو گرا کر فائر کیاجو اسے لگاتو وہ زخمی ہو کر جاں بحق ہو گیا ، ڈاکوئوں کے ساتھ تین اور بھی تھے جو بھاگ نکلے ۔دوسری جانب تھانہ پیرودہائی کے علاقے سے بشارت اور شرافت سے دو موٹرسائیکل اور ایک لاکھ 18ہزارروپے چھین لیے گئے ۔تھانہ صادق آباد کے علاقے میں شاہد کی ملازمہ نے 15لاکھ روپے کی نقدی اور دو لاکھ روپے کے پرائز بانڈز چوری کرلیے گئے،ڈی ایچ کیو ہسپتا ل سے محمد ثاقب کا ساڈھے 32 ہزار روپے مالیتی موبائل فون چوری ہو گیا ، تھانہ روات کے علاقے میں صاحبزادہ عثمان کے گھر سے 25تولہ زیور ، اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا۔دانش کے گھر سے چار تولہ زیوراورایک لاکھ روپے چوری ہوگئے، تھانہ سول لائن کے علاقے میں شہری کو اراضی دلوانے کے نام پر تین نوسربازوںنے سوا کروڑ روپے سے محروم کردیا۔مسعود اختر نے پولیس کو بتایاکہ شاہد او وسیم نے اسے راجڑ موضع پر موٹروے کے ساتھ زمین دکھائی ، جس کا سودا دس کروڑ پچاس لاکھ روپے میں طے پایا، ابتدائی طورپر ایک کروڑ روپے کا چیک دیااور 25لاکھ کیش وصول کیے گئے ، سودے میں حبیب الرحمن بھی شامل تھا، بعدازاں اسے جو فرد بھجوایاگیاوہ خاتون کا نکلا اور یہ شاملاتی زمین تھی ، بعدازاں ملزمان غائب ہوگئے ، پولیس نے مقد مہ درج کرلیا ۔،اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی پولیس کو عمران علی نے بتایاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے موبائیل اور نقدی مالیتی 37 ہزار،تھانہ نون پولیس کو رضوان نے بتایاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے موبائیل اور نقدی مالیتی د و لاکھ،تھانہ شہزاد تاؤن پولیس کو محمدعرفان نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے سٹیٹ بنک ملازم ظاہر کرکے کرنسی بنانے کا چکر دے کرپانچ لاکھ نقدی،تھانہ رمنا پولیس کو شاہد عمران نے بتایاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے موبائیل مالیتی پچیس ہرارروپے چھین لیا،تھانہ ترنول پولیس کو احمد یار نے بتایاکہ نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلام مارکیٹ میں ڈکیتی کی نیت سے دکان میں داخل ہوکر فائر مارک زخمی کردیا،۔،ندیم احمد نے بتایاکہ رفیق اور بشیر نے میری اہلیہ کے کلینک سے الٹرساؤنڈ مشین مالیتی اڑھائی لاکھ روپے،تھانہ شالیمار پولیس کو کامران محمود نے بتایاکہ گھر سے یو پی ایس بیٹری مالیتی65 سو روپے چوری ہو گئی۔ جڑواں شہروں میں بھاری مالیت کے متعدد چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کر لئے گئے۔
تازہ ترین