• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش لطیف

پیارے بچو! کئی کلومیٹر طویل پل، فلائی اورز اور پیدل چلنے والوں کے لیے بالائی گزرگاہیں تو آپ اپنے شہر میں بھی دیکھتے ہوں گے۔ لیکن آج ہم آپ کو چین میں تعمیر ہونے والی ایسی بالائی گزرگاہ کے بارے میں بتائیں گے، جو شیشےسے تعمیر کی گئی ہے۔ چین کے مرکزی صوبے ہونان میں’’ژیانگ جیجی‘‘ کے مقام پرنیشنل پارک میں 11ہزار900 ایکڑ رقبے پر شیشے کا پل تعمیر کیا گیا ہے، جو’’اوتار‘‘ نامی دو پہاڑی چوٹیوں کو آپس میں ملاتا ہے۔۔’’ ژیانگ جیجی گلاس برج ‘‘کو دنیا کا سب سے بلند پل کہا جاتا ہے۔

اس پل کی سطح سمندر سے بلندی 430میٹریا 1290 فٹ ہے جب کہ اس کے نیچے 300میٹریعنی 900فٹ گہری کھائی ہے۔ اس پل کی تعمیر کے لیے ٹائیٹینیم الائے (Titanium alloy)نامی مضبوط ترین شیشہ کا انتخاب کیا گیا جو اتنا شفاف ہے کہ اس پر کھڑا ہونے والوں کو ہزارو ں فٹ نیچے کا منظر صاف دکھائی دیتا ہے، جس سے کمزور دل افراد خوف زدہ ہوجاتے ہیں جب کہ مضبوط اعصاب والے لوگ ان مناظر سے محظوظ ہوتے ہیں۔

پل کی تعمیر میں 120 سے زائد گلاس پینل، میٹل فریم کے ساتھ نصب کیے گئے ہیں۔ہر پینل 2انچ کی سخت تہہ والے ٹیپمرڈ گلاس سے تیار گیا گیا ہے۔ اس کی تعمیر 18ماہ میں مکمل ہوئی جب کہ 460ملین یو آن (48ملین پاؤنڈ) لاگت آئی ہے۔ بچو، اگر آپ کو کبھی چین جانے کا موقع ملے تو ژیانگ جیجی شہر جاکر نیشنل پارک میں شیشے کے اس عجیب و غریب پل کی سیر ضرور کیجیے گا۔

تازہ ترین