• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی لورالائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت

وزیر داخلہ شیخ رشید نے لورالائی میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے فائرنگ سے شہید نائیک شریف کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ایف سی گاڑی پر فائرنگ انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق لورالائی میں ہونے والے حملے میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے نائیک شریف شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں ایف سی کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

تازہ ترین