• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی انقلابی گارڈز کی حمایت پر تیل کے تاجر پر پابندیاں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے ایرانی انقلابی گارڈز کے قدس یونٹ کی حمایت پر ایک بین الاقوامی تیل ٹریڈر نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عمان سے تعلق رکھنے والے اس تیل کے تاجر نیٹ ورک نے مبینہ طور پر کئی کمپنیوں کے ذریعے اور ایرانی انقلابی گارڈز کے اعلی عہدیداروں کی معاونت سے ایرانی تیل کو غیرملکی صارفین تک پہنچایا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس سرگرمی میں معاونت کرنے والی دو کمپنیاں عمان سے تعلق رکھتی ہیں، ایک کا تعلق رومانیہ سے ہے جب کہ ایک لائبیریا کی ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق ان کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین