اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ میں زیر التواءمقدمات کی تعداد 52 ہزار سے تجاویز کر گئی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے زیر التوا مقدمات کے تعداد سے متعلق 15 روزہ رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر زیر التوا مقدمات کی 52 ہزار 379 ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیر التواءسول اپیلوں کی تعداد 29 ہزار 934 ، سول مقدمات کی تعداد 9 ہزار 733 ہے ، فوجداری مقدمات 7 ہزار 306 ، فوجداری اپیلوں کی تعداد 773 ہے۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس کیسز ، 136 انسانی حقوق کے مقدمات اور 106 آئینی مقدمات بھی زیر التواءہیں۔