• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، روس میں ریکارڈ اموات، سڈنی اور ایران میں پابندیاں سخت

پیرس(اے ایف پی) روس میں کورونا سے ریکارڈ 819اموات سامنے آگئیں، آسٹریلیا نے سڈنی میںمزید سخت پابندیاں نافذ کرنیکا اعلان کردیا،ایران نے بھی کورونا کیسز بڑھنے پر پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کیاہے،گوئٹے مالانے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی،دنیا بھر میں اموات کی تعداد 43 لاکھ 48 ہزار تک پہنچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق روس میں مسلسل تیسرے روز کورونا سے سب سے زیادہ اموات819ریکارڈ کی گئی ہیں۔ادھر آسٹریلیاں میں بھارتی کورونا پر قابو پانے کیلئے سڈنی میں کورونا لاک ڈائون کو مزید سخت کردیا گیا، خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیاجائیگا اور سخت لاک ڈائون کے دوران سخت نگرانی کی جائیگی۔ ایران میںبھی کورونا کورونا پابندیاں سخت کی جارہی ہیںکیونکہ یومیہ اموات اور کیسز میںاضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔گوئٹے مالا کےصدر الجاندرو نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے، اتوار سے رات بھر کرفیو رہے گا تاکہ بھارتی کورونا میں اضافے کو روکا جاسکے۔دنیا بھر میں کورونا سے تقریباًساڑھے 43 لاکھ افراد جاںبحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین