بہاولنگر (نمائندہ جنگ) نواحی علاقہ حافظ آباد کے مدرسہ میں سبق یاد نہ کرنے پر اساتذہ کا 2 طالب علم بھائیوں پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد سمیع اللہ نامی 12 سالہ طالب علم جاں بحق جبکہ اسکا 10 سالہ بھائی رضی اللہ زخمی ہوگیا،12سالہ سمیع اللہ اور 10سالہ رضی اللہ کو ڈنڈوں سے مارا گیا، مدرسہ انتظامیہ اور ملزمان فرار ،ایف آئی آر درج کرلی گئی، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے معاملے کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے طالب علم کی موت کو اتفاقی حادثہ قرار دیکر تدفین کرادی گئی میت کو غسل کے دوران طالب علم کے جسم پر تشدد کے نشانات سے ورثاء کو شک گذرا مقتول کے چھوٹے بھائی 10 سالہ زخمی طالب علم رضی اللہ نے اصل حقیقت گھروالوں کو بتادی معاملے کا پول کھلنے پر مدرسہ انتظامیہ اور ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے تشدد کرنے والے اساتذہ اور مدرسہ انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔